حفاظت و نگہداشت کا مشورہ ، آئی کیمپ کا انعقاد ، علی بن ابراہیم مسقطی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : آنکھیں اللہ تعالی کی انمول نعمت ہے ۔ آنکھوں کی حفاظت و نگہداشت فی زمانہ اہمیت کی حامل ہے چونکہ گرد و غبار پولیوشن ، و موٹر کاروں اور دیگر گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں آنکھوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب علی بن ابراہیم مسقطی نائب صدر تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ و انچارج حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد نے حلقہ اسمبلی چارمینار بلدی ڈیویژن شاہ علی بنڈہ کے حدود میں واقع مسقطی کامپلکس پر میگا مفت آئی کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو مفت عینکوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ افتتاحی تقریب میں محمد غوث سابقہ کارپوریٹر ، عیسی مصری معروف باڈی بلڈر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ سید لئیق الدین کیمپ انچارج نے مہمانوں اور ڈاکٹرس کا خیر مقدم کیا ۔ علی مسقطی سے اظہار تشکر کیا ۔ تقریبا 300 بلا لحاظ مذہب و ملت عوام نے اپنی آنکھوں کی تشخیص کارروائی اور تقریبا 20 افراد کو آپریشن کے لیے منتخب کیا گیا اور تقریبا 84 افراد کو عینک تشخیص کی گئی ۔ علی مسقطی اپنے ذاتی خرچ سے عوام کی خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ انڈو یو ایس ہاسپٹل ملک پیٹ کے اشتراک و تعاون سے ماہرین ڈاکٹرس کی ٹیم نے کیمپ میں حصہ لیا ۔ کیمپ میں تلگو دیشم قائدین ، زبیر بن سلیم العمودی ، محمد عمر خاں ، محمد عبدالستار جنرل سکریٹری شاہ علی بنڈہ ، محمد عتیق ، محمد امتیاز ، محمد نذیر الدین ، صالح بن سعید ، سید وسیم ، سید کلیم ، سید فہیم ، محمد سمیر ، سید نصیر احمد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ سید لئیق الدین صدر شاہ علی بنڈہ ڈیویژن تلگو دیشم پارٹی نے تمام سے اظہار تشکر کیا ۔۔