آنکھوں کا عطیہ دینے ڈپٹی چیف منسٹر کے راجیا کا اعلان

حیدرآباد 2 ستمبر (این ایس ایس )تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت ڈاکٹر ٹی راجیا نے آج اپنی آنکھوں عطیہ دینے کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سماج سے نابینائی کے خاتمہ کیلئے بعد از مرگ آنکھوں کا گراں قدر عطیہ دینے کیلئے آگے آئیں۔ قومی سطح پر آنکھوں کا عطیہ دینے کیلئے ہر سال 25 اگست تا 8 ستمبر منائے جانے والے 15 روزہ تقاریب کے ضمن میں ڈپٹی چیف منسٹر راجیا نے آج بنجارہ ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پر تمام ضروری دستاویزات پر دستخط کیا اور بعد از مرگ اپنی آنکھوں کا اعلان کیا۔ سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کی جانب سے آج صبح یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر راجیا نے انکشاف کیا کہ ملک میں 12 لاکھ افراد قرنیہ کی بینائی سے محروم ہیں۔ ہر سال ایک لاکھ قرنیہ کی ضرورت ہے جبکہ 40 ہزار قرنیہ دستیاب ہوتے ہیں ۔ سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے نرسا ریڈی ، بینائی کے انسداد و خاتمہ سے متعلق حیدرآباد ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ کے پروگرام منیجر ڈاکٹر رویندر گوڑ اور دوسرے موجود تھے ۔