آنٹیریو میں آتشزدگی، 9 ہلاک

پکانگیکوم (کینیڈا) ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری عہدیداروں کے بموجب 9 افراد ایک گھر میں آتشزدگی کی واردات میں ہلاک ہوگئے۔ شمالی آنٹیریو میں قدیم باشندوں کی آبادی والے علاقہ میں یہ واردات پیش آئی۔ رکن پارلیمنٹ رابرٹ نالٹ نے جو اس علاقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، کہا کہ مہلوکین میں 3 بچے بھی شامل ہیں جو سمجھا جاتا ہیکہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ آنٹریو کی صوبائی پولیس کے کانسٹیبل ڈائناکول نے کہا کہ یہ آگ رات دیر گئے دورافتادہ علاقہ میں بھڑک اٹھی تھی ، اس کی وجوہات کے بارے میں ہنوز تحقیقات جاری ہیں اور پولیس مقام واردات پر تعینات ہے۔ اس علاقہ کے دستوری قانون کے پروفیسر جوزف میگنیٹ نے جو اٹاوہ یونیورسٹی میں کام کرتے ہیں، کہا کہ وہ تمام اپنے اپنے گھروں میں تھے۔ اس علاقہ کی آبادی 2100 ہے اور یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ آتشزدگی کی واردات رات دیر گئے پیش آئی اور صبح تک اس کے بارے میں اطلاع نہیں پھیل سکی۔ صبح آتش فرو عملہ کو طلب کیا گیا اس وقت تک کافی مالی نقصان ہوچکا تھا۔