آنم برادران کی آج تلگودیشم میں شمولیت متوقع

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد و سابق وزیر آنم رام نارائن ریڈی اور ان کے بھائی سابق رکن اسمبلی (متحدہ آندھراپردیش) آنم ویویکا نندا ریڈی جو کہ ضلع نیلور سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاسی اعتبار سے دونوں ہی ریڈی برادران کافی مقبولیت رکھتے ہیں ۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2 ڈسمبر کو صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ملاقات کے دوران تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ ان دونوں کی 2 ڈسمبر کو کانگریس پارٹی سے مستعفی ہو کر تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ضلع نیلور میں سیاسی صورتحال میں غیر معمولی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے ۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ان اطلاعات پر کہ  ضلع نیلور کے ان ریڈی برادران کی تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے اس اقدام پر ہر کوئی تعجب کا اظہار کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔