وشاکھاپٹنم ۔ 30 جولائی (پی ٹی آئی) آندھر یونیورسٹی کا نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے ساتھ ایک معاہدہ عمل میں آئے گا تاکہ آنے والے برسوں میں آندھرا یونیورسٹی کو دنیا کے 50 یونیورسٹیوں کے مساوی مقام حاصل ہوسکے۔ وائس چانسلر آندھرا یونیورسٹی جی ناگیشور راؤ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان کی پہلی ترجیح آندھرا یونیورسٹی کو عالمی معیار کی یونیورسٹیوں کی صف میں کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے اس بات کہ یونیورسٹی کو مالی دشواریوں کا سامنا ہے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا 12 اکٹوبر 2016ء کو گرانڈ المنی میٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ توقع ہیکہ اس میں تقریباً 20 ہزار سابق طلبہ شرکت کرتے ہوئے یونیورسٹی کو عطیات دیں گے۔ اس فنڈس سے یونیورسٹی کی مالی دشواریوں کو گھٹانے میں مدد حاصل ہوگی۔ ہارورڈ، اسٹان فورڈ اور دیگر عالمی یونیورسٹیوں کی مثال دیتے ہوئے وائس چانسلر آندھرا یونیورسٹی نے کہا کہ ان یونیورسٹیوں کو سابق طلبہ کے دیئے گئے عطیات سے ترقی دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ آندھرا یونیورسٹی نے سماج کو کئی قائدین، عہدیدار، تاجر دیئے ہیں جبکہ ہم کو امید ہیکہ یونیورسٹی کے سابق طلبہ ان کی بہتر مدد کریں گے۔ بتایا گیا کہ چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو اور دیگر ریاستی و مرکزی وزراء المنی میٹ کا افتتاح انجام دیں گے۔