حیدرآباد 22 جولائی ( آئی این این ) آندھرا پردیش کے نئے ڈی جی پی این سامبا شیوا راؤ نے میڈیا سے کہا کہ وہ اپنے فرائض وجئے واڑہ سے انجام دینگے ۔ مسٹر سامبا شیوا راؤ ریاست کے ڈی جی پی کی حیثیت میں مسٹر جے وی راموڈو کے جانشین ہونگے اور وہ 23 جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سامبا شیوا راؤ نے انچارچ ڈی جی پی کی حیثیت سے جے وی راموڈو سے جائزہ لے لیا ہے جنہیں ان کی سبکدوشی سے دو دن قبل اس عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ڈی جی پی اگر وجئے واڑہ سے کام کرینگے تو اس سے آندھرا پردیش کے عملہ میں جوش و خروش پیدا ہوگا جو حیدرآباد سے واپس ہو رہا ہے ۔ اس تقرر سے قبل سامبا شیوا راؤ اے پی ایس آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر تھے ۔