حیدرآباد 10 اکٹوبر ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کابینہ کا اجلاس آج چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ ذرائع نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں نئے دارالحکومت کی سنگ بنیاد تقریب میںچیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ ، تلنگانہ کے وزراء اور بعض قائدین کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو 18 اکٹوبر کو چیف منسٹر تلنگانہ سے خود ملاقات کریں گے اور آندھرا پردیش سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی دعوت دیں گے ۔ تمام کابینی رفقاء کو تقریب میں شرکت کی ہدایت دینے سے متعلق بھی چندرا بابو نائیڈو چندر شیکھر راؤ سے خواہش کریں گے ۔