آندھرا کے مزید چھ مچھیرے سمندر میں لاپتہ ‘ تلاشی مہم جاری

مچھلی پٹنم 22 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے چھ لاپتہ مچھیروں کی تلاش کیلئے کوسٹ گارڈ اور میرین پولیس کی مدد طلب کی ہے ۔ یہ مچھیرے گذشتہ ہفتے خلیج بنگال میں جانے کے بعد سے لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ آندھرا پریش کے محکمہ فشریز کے ڈپٹی ڈائرکٹر ٹی جئے راؤ نے کہا کہ 15 جون کوچھ مچھیرے مچھلی پٹنم سے خلیج بنگال میں گئے تھے ۔ دو دن بعد انہوں نے کشتی کے مالک وسنت راؤ کو یہ پیام بھیجا کہ وہ سمندر میں پھنس گئے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے ۔ کشتی کے مالک نے ایک اور کشتی ان کو بچانے روانہ کی تھی ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ ابھی تک ان کی جانب سے کوئی پیام موصول نہیں ہوا ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی ہدایات پر وزیر اکسائز کے رویندر نے کوسٹ گارڈ اور میرین پولیس کی مدد طلب کی ہے تاکہ ان لاپتہ مچھیروں کو تلاش کیا جاسکے ۔