آندھرا پردیش کے 359منڈل خشک سالی سے متاثر

راجمندری۔25اپریل ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے ریاست میں قحط سالی کے متاثرین کو راحت پہنچانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ اور بشرطیہ ضرورت  مزید فنڈ فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 13اضلاع میں 359 منڈلوں کو قحط سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے اور امدادی کاموں کیلئے 39کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر نماکائیلا چنا راجپا موجود تھے ۔