کورٹ کے قیام پر زور ۔ بار کونسل
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بار کونسل آف آندھرا پردیش کے چیرمین اے نرسمہا ریڈی اور رکن این رام چندر راؤ نے آج مرکزی وزیر قانون و انصاف سے پر زور اپیل کی کہ ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کے لیے ہائی کورٹ کے قیام کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ مرکزی وزیر سے کی گئی ایک نمائندگی میں انہوں نے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کے لیے علحدہ ہائی کورٹ کا قیام ضروری ہے اور اس سلسلہ میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ وکلاء اور تنازعات سے دوچار عوام میں اس تعلق سے کافی بے چینی اور اضطراب ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع کے وکلاء ریاست تلنگانہ کے لیے علحدہ ہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ایجی ٹیشن کررہے ہیں ۔۔