آندھرا پردیش کے دارالحکومت کے قیام کا تعین کرنے جائزہ

شیوراما کرشنن کمیٹی ارکان کی حیدرآباد آمد ، چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش ریاست کی راجدھانی کے مقام کا تعین کرنے مختلف مقامات کا جائزہ لینے کے لیے مسٹر شیوا راما کرشنن کی زیر قیادت تشکیل دی گئی کمیٹی آج حیدرآباد پہونچی اور آج شام آندھرا پردیش چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور ریاست آندھرا پردیش کی راجدھانی کے مقام کا تعین کرنے کے مسئلہ پر مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وجئے واڑہ و گنٹور کے درمیان آندھرا پردیش ریاست کی راجدھانی کے قیام کو یقینی بنانے میں سیما آندھرا عوام سے بھر پور تعاون کرنے کی قبل ازیں ہی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپیل کی ہے اور اس اپیل پر مسٹر شیوا راما کرشنن کی زیر قیادت کمیٹی کی مسٹر ین چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کافی اہمیت کی حامل ہوچکی ہے اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے عوام کی گئی اپیل کے بعد سیما آندھرا کے کسی گوشہ سے بھی اس اپیل کی اب تک کوئی مخالفت نہ ہونے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں کیوں کہ عوام کو اس بات کا علم ہوچکا ہے کہ مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سیما آندھرا کے تمام عوام کے لیے قابل قبول بنانے کے لیے ہی مذکورہ مقام ( یعنی وجئے واڑہ اور گنٹور ) کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام سے پر زور اپیل کی اور سمجھا جاتا ہے کہ عوام کے لیے مذکورہ مقام پرایک کے لیے قابل قبول رہے گا تاہم مسٹر شیوا راما کرشنن کی زیر قیادت کمیٹی رپورٹ کی بنیاد پر ہی پیش کردہ سفارشات کو مرکزی حکومت اپنی منظوری دے سکتی ہے ۔۔