حیدرآباد 22 فبروری (سیاست نیوز) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ سائنس اینڈ ٹکنالوجی مسٹر وائی سوجنا چودھری نے کانگریس کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے سیاسی مفادت کے حصول کیلئے آج آندھرا پردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کا اظہار کرتے ہوئے عوام میں (اسکرین پر) آنے کیلئے کوشاں ہے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوجنا چودھری نے مسز سونیا گاندھی کو حذف مذمت بنایا اور صدر جمہوریہ ہند کے خطبہ میں آندھرا پردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کے موضوع کو کس طرح شامل کیا جائے گا ۔ واضح کرنے کا مسز سونیا گاندھی سے پر زور مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق میں آندھرا پردیش کی تقسیم کیلئے جو بل منظور کیا گیا تھا اور اس بل میں جو تیقنات دیئے گئے تھے ان تمام کو ( اس بل پر عمل کرنے ) پورا کرنے این ڈی اے حکومت سے ہم کو مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے ۔ سوجنا چودھری نے مزید کہا کہ این ڈی اے حکومت کبھی بھی مخالف عوام اقدامات نہیں کرے گی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہی اقدامات کرے گی اور ان ہی اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر این ڈی اے حکومت میں آندھرا پردیش کیلئے ایک علحدہ خصوصی ریلوے زون حاصل ہونے کی قوی توقع ہے ۔ انہوں نے اپنے قلمدان سے متعلق سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ریاست میں ایک سائنس سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔