حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹرا ین چندرا بابو نائیڈو نے جرنلسٹوں کو خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ جرنلسٹوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے 100 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ آندھرا پردیش میں جرنلسٹوں کے لیے ذاتی مکان کے خواب کو پورا کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے اور ریاست کی راجدھانی امراوتی کے ساتھ ساتھ ضلع و دیہی سطح پر حکومت جرنلسٹوں کے لیے بہت جلد مکانات تعمیر کر کے فراہم کرے گی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اسمبلی میں امکنہ جات کی فراہمی کے مسئلہ پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے جرنلسٹوں کیلئے امکنہ جات کی فراہمی کے تعلق سے خصوصی تذکرہ کیا ۔۔