25 جون کو اسکولس کی دوبارہ کشادگی ، حکومت کا اعلان
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : حکومت آندھرا پردیش نے آج پھر ایکبار ریاست کے تمام گورنمنٹ پرائیوٹ اور کارپوریٹ مدارس کو دئیے گئے تعطیلات میں 23 جون ہفتہ تک توسیع دی ہے اور 25 جون سے مدارس کا باقاعدہ طور پر دوبارہ آغاز ہوگا ۔ اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ تعلیم کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے اور بتایا گیا کہ ریاست میں پائی جانے والی شدید گرمی کے پیش نظر ہی مدارس کے تعطیلات میں 23 جون تک مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولس انتظامیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی بلکہ اسکول کے مسلمہ موقف کو منسوخ کردینے کا بھی سخت انتباہ دیا گیا ۔۔