آندھرا پردیش کیلئے جلد نیا ریلوے زون : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد 28 مارچ ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے آج واضح کیا کہ آندھرا پردیش کو ریلوے زون فراہم کیا جائیگا اور اے پی تنظیم جدید بل میں جو وعدے کئے گئے ہیں انہیں پورا کیا جائیگا ۔ وینکیا نائیڈو نے تروپتی میں ایک تقریب میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں یہ بات کہی ۔