آندھرا پردیش کو مرکز کے آفات سماوی سے 179 کروڑ کی امداد

مرکزی حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، دیگر ریاستوں کو بھی امداد پر غور
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت نے ریاست آندھرا پردیش کے لیے آفات سماوی امداد کے تحت 179.91 کروڑ روپئے کی زائد امداد فراہم کرے گی ۔ ان میں غیر موسمی بارش وغیرہ سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے ، سیلاب وغیرہ سے پیش آنے والے نقصانات کے لیے راحت کاری اقدامات انجام دینے 66.77 کروڑ روپئے ، اور ربیع فصل کے موقع پر خشک سالی کی وجہ سے ہوئے نقصانات سے متعلق راحت کاری اقدامات کے لیے 113.14 کروڑ روپئے فراہم کئے جائیں گے ۔ مرکزی حکومت نے اپنے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریاست آندھرا پردیش کو مذکورہ فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ سال 2017-18 میں ہوئی غیر موسمی بارش اور سیلاب وغیرہ کے لیے زائد رقومات فراہم کرنے کی نہ صرف ریاست آندھرا پردیش بلکہ دیگر ریاستوں نے بھی وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی تھی۔۔

مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 7 جو لائی کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3بجے دن تک منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8297158387 ۔ 7995668307 پر ربط کریں ۔۔