حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے صدر امیت شاہ نے آج یہاں چیف منسٹر آندھرا پردیش اور صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ امیت شاہ اور چندرا بابونائیڈو نے ناشتہ کے دوران سمجھا جاتا ہے کہ ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے صدر بی جے پی سے آندھرا پردیش کو مرکز سے مالی مدد کے حصول اور آندھرا پردیش کے تمام پراجکٹس کی جلد منظوری کے لیے مدد کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی اور بعض تلگو دیشم قائدین بھی موجود تھے ۔۔