آندھرا پردیش چیف سکریٹری اجئے کلم نے جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد۔ یکم مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری عہدہ پر فائز ہونے والے سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر اجے کلم نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر اجئے کلم صرف ایک ماہ تک ہی بحیثیت چیف سکریٹری آندھرا پردیش کے عہدہ پر فائز رہنے کا امکان ہے کیونکہ وہ 31 مارچ کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوجائیں گے۔ لیکن بتایاجاتا ہے کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے مسٹر اجئے کلم کے  وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے کے بعد انہیں اپنا مالیاتی مشیر ( فینانشیل اڈوائزر ) مقرر کرنے سے واقف کرواتے ہوئے خدمات انجام دینے کی خواہش کی۔ لیکن بتایا جاتا ہے کہ مسٹر اجئے کلم نے شعبہ زراعت پر انہیں خصوصی دلچسپی رہنے کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ زرعی سرگرمیوں میں سرگرم رہا کرتے اور آج بھی ان کی زرعی شعبہ سے اپنی خصوصی دلچسپی رکھنے کا مسٹر چندرا بابو نائیڈو  نے بھی کافی مسرت کا اظہار کیا اور بتایا جاتا ہے کہ مسٹر اجئے کلم کی خواہش کے مطابق مسٹر چندرا بابو نائیڈو زرعی شعبہ کے مشیر خاص نامزد کرنے سے بھی اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔