حیدرآباد۔/27جولائی، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے آج ریاست میں چار آئی اے ایس عہدیدارو ں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ جوائنٹ کلکٹر گنٹور کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے آئی اے ایس عہدیدار مسٹر سی سریدھر کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت کمشنر کیاپیٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (CRDA) تعینات کیا ہے اور اب تک بحیثیت کمشنر سی آر ڈی اے خدمات انجام دینے والے آئی اے ایس عہدیدار مسٹر سریکانت کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت سکریٹری ( پولیٹکل ، جنرل اڈمنسٹریشن ) تقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ ضلع کلکٹر وجیا نگرم مسٹر ایم ایم نائیک کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات محکمہ توانائی کے حوالہ کرتے ہوئے انہیں بحیثیت صدر نشین اے پی ڈی سی ایل تعینات کیا گیا۔