گروپ آف منسٹرس تشکیل ، ملازمین کی تنظیموں سے مشاورت کا امکان
حیدرآباد۔15۔ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے سرکاری ملازمین کو دسویں پے ریویژن کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری کیلئے گروپ آف منسٹرس تشکیل دیا ہے۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے 4 وزراء پر مشتمل گروپ تشکیل دیا ہے جو ملازمین کی اسوسی ایشنوں سے مذاکرات کرے گا ۔ چار وزراء میں وزیر فینانس، وزیر تعلیم ، وزیر صحت اور وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شامل ہیں۔ پرنسپل سکریٹری فینانس گروپ آف منسٹرس کے کنوینر ہوں گے ۔ نئی ریاست میں سرکاری ملازمین پے ریویژن کمیشن کی سفارشات پر من و عن عمل آوری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزراء پر مشتمل یہ کمیٹی ملازمین کی تنظیموں سے مذاکرات کرتے ہوئے کسی نتیجہ پر پہنچے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر پے ریویژن کمیشن پر عمل آوری کی جائے گی۔