حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے عوام کو ’ہیلتھ سکیورٹی‘ فراہم کرنے نئی اسکیم کو متعارف کی ہے۔ نئے سال کے تحفہ کے طور پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ’آروگیہ رکشا‘ کے نام سے نئی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس اسکیم کیلئے 28 فروری تک نام درج کروا سکتے ہیں اور اس اسکیم میں اپنا نام درج کروانے والے ہر فرد کیلئے ماہانہ 100 روپئے ادا کرنا ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت انفرادی طور پر دو لاکھ روپئے مالیتی آروگیہ بیمہ فراہم ہوسکے گا۔