حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کے ذریعہ علحدہ ریسات آندھرا پردیش کی تشکیل کے بعد نئے چیف منسٹر کی حلف برداری میں ہونے والی تاخیر کے باعث آندھرا پردیش ریاست میں صدر راج کی مدت میں چند دن کا اضافہ کرتے ہوئے 8 جون تک توسیع دی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکرجی نے باقاعدہ طور پر آج احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کے نامزد چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اپنی حلف برداری کیلئے اچھی تاریخ کی مہورت دیکھتے ہوئے 8 جون کو بحیثیت چیف منسٹر آندھرا پردیش حلف لینے کا فیصلہ کر کے اپنے فیصلہ سے ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو واقف کروایا جس کی روشنی میں گورنر آندھرا پردیش ریاست سے متعلق صورتحال سے صدر جمہوریہ کو واقف کروانے کے باعث صدر جمہوریہ ہند نے آندھرا پردیش حکومت کی حلف برداری میں ہونے والی ایک ہفتہ کی تاخیر کے پیش نظر 8 جون تک صدر راج کے نفاد کی مدت میں توسیع دی ہے
اور بتایا جاتا ہیکہ اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ ہند نے باقاعدہ طو رپر آرڈیننس جاری کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم اور وہ علحدہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کی تشکیل اور چیف منسٹروں کی حلف برداری تقاریب کی علحدہ تواریخ کے باعث 2 جون کو تلنگانہ ریاست میں صدر راج برخواست کریا جانے کا اور صدر راج کی برخواستگی کے بعد ہی نئے چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راو اپنے عہدہ کا حلف لے سکیں گے اور اپنی حلف برداری کے فوری بعد ساڑھے دس بجے دن پریڈ گراونڈ سکندرآباد پر تلنگانہ یوم تاسیس کی تقریب سے مسٹر چندر شیکھر راو خطاب کریں گے ۔