حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش سے پرائمری ہیلت سنٹرس اور ہاسپٹلس میں سیول اسسٹنٹ سرجنس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور انتخاب زونل سطح پر کیا جائے گا ۔ ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کے تحت 1076 شعبہ طبی تعلیم کے تحت 95 جائیدادیں قابلیت کے اعتبار سے یم بی بی ایس کامیابی کے ساتھ انٹرنشپ کی تکمیل کے علاوہ آندھرا پردیش یا دیگر ریاستی میڈیکل کونسلر میں مستقل رکنیت رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ انتخاب اکاڈمک میرٹ اور ویٹیج میں ایم بی بی ایس ڈگری کے 75 فیصد نمبرات ، کنٹراکٹ سیول اسسٹنٹ سرجنس کے لیے 15 فیصد اور انٹرنشپ کے لیے 10 فیصد کی مناسبت سے کیا جائے گا ۔ امیدوار کی عمر یکم جولائی تک 42سال سے زائد نہ ہو درخواست فیس 500 روپئے اور آخری تاریخ 25 اکٹوبر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ cfw.ap.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔