آندھرا پردیش میں جیٹ فیول پر ویاٹ صرف ایک فیصد کردیا گیا

حیدرآباد 18 ستمبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج ہوابازی کے ٹربائین فیول ( ائر ٹربائین فیول ) پر ویاٹ میں بھاری کمی کرتے ہوئے اسے صرف ایک فیصد کردیا ہے ۔ اب تک یہاں اے ٹی ایف پر 16 فیصد تک ویاٹ عائد کیا جاتا تھا ۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے آج شام احکام بھی جاری کردئے گئے ۔ پرنسپل سکریٹری ( کمرشیل ٹیکسیس ) ایس پی سنگھ نے بتایا کہ اب تک ریاستی حکومت جیٹ فیول پر 16 فیصد ویاٹ عائد کر رہی تھی جسے اب کم کرتے ہوئے ایک فیصد ہی کردیا گیا ہے ۔