ایس جی ٹی و ٹی آر ٹی اعلامیوں کی اجرائی کی تیاریاں
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): ریاست آندھرا پردیش میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے بہت جلد دو علحدہ علحدہ نوٹیفیکیشن ( اعلامیوں ) کی اجرائی متوقع ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی تلگو دیشم پارٹی سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سیکنڈری گریڈ ٹیچرس ( ایس جی ٹی ) کی جائیدادوں تک ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (TET) ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ( ٹی آر ٹی ) اسٹیٹ کم ٹی آر ٹی اور دیگر زمروں کے اساتذہ کی جائیدادوں کے لیے صرف ٹیچرس ٹی آر ٹی کی اساس پر نوٹیفکیشن جاری کرنے حکومت غور کررہی ہے ۔ تاہم حکومت نے بہت جلد ریاست میں اساتذہ کے تقررات کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اور اس ہدایت کی روشنی میں توقع ہے کہ آئندہ چند دن میں ہی ٹیچرس رکروٹمنٹ کا اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔۔