آندھرا پردیش میں ایس ایس سی کے 29اپریل کو نتائج

حیدرآباد 26 اپریل ( یو این آئی) آندھراپردیش میں گذشتہ ماہ منعقدہ ایس ایس سی امتحانات کے نتائج اس ماہ کی29 تاریخ کو جاری کئے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر برائے سرکاری امتحانات نے یہ بات بتائی۔طلبہ سرکاری ویب سائیٹ سے اپنے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔