آندھرا پردیش میں انٹر میڈیٹ امتحانات ، ایک طالب علم بک

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ، آندھرا پردیش ، ودیا بھون حیدرآباد کے بموجب انٹر میڈیٹ پبلک ایگزامنیشنس 2015 کے تحت 27 مارچ کو پارٹ III ، جیالوجی پرچہ II ، ہوم سائنس پرچہ II ، پبلک ایڈمنسٹریشن پرچہ II ، لاجک پرچہ II ، برج کورس ریاضی پرچہ II ( برائے بی پی سی طلبہ ) ، امتحانات منعقد ہوئے ۔ سیٹ نمبر II قرعہ اندازی میں نکالا گیا ۔ جملہ 13195 طلبہ نے رجسٹر کروایا تھا ۔ 1346 طلبہ غیر حاضر رہے ۔ اس طرح غیر حاضری کا فیصد 10.20 رہا ۔ تلبیس شخصی کے تحت ایک طالب علم کو بک کیا گیا ۔ امتحانات مجموعی طور پر پرامن منعقد ہوئے ۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔۔