حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش ودیا بھون حیدرآباد کے بموجب 23 مارچ کو انٹر میڈیٹ فزیکس ، اکنامکس اور کلاسیکل لینگویج پرچہ دوم کے امتحانات منعقد ہوئے ۔ سیٹ II قرعہ اندازی میں نکالا گیاتھا ۔ 449494 امیدواروں نے امتحانات کے لیے رجسٹریشن کروایا تھا ۔ جس میں 18571 امیدوار غیر حاضر رہے جب کہ 39 امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ہے ۔ بورڈ نے ایسٹ گوداوری اور ویسٹ گوداوری اضلاع کے لیے آبزرورس کو روانہ کیا تھا ۔ امتحانات پرامن طریقہ سے منعقد ہوئے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔۔