آندھرا پردیش مقننہ میں اٹل بہاری واجپائی کو خراج

امراوتی 6 ستمبر ( پی ٹی آئی ) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو آندھرا پردیش مقننہ میں زبردست خراج پیش کیا گیا جب مقننہ کا مانسون سشن کیلئے آغاز ہوا ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اور امور مقننہ کے وزیر وائی رام کرشنوڈو نے اسمبلی اور کونسل میں تحریک تعزیت پیش کی ۔ نائیڈو نے واضح کیا کہ واجپائی ہمیشہ تلگودیشم کے بانی این ٹی راما راٰ کی ستائش کرتے تھے اور وہ آندھرا پردیش اور تلگوعوام کو پسند کرتے تھے ۔ واجپائی نے تلگودیشم کی تائید سے وزارت عظمی سنبھالی تھی اور ان کے انتقال سے ملک ایک بہتر سپوت سے محروم ہوگیا ہے ۔ وزرا اور دوسرے ارکان نے بھی واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔