حیدرآباد 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) وزیر فینانس حکومت آندھرا پردیش مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے بتایا کہ جنم بھومی پروگرام کا اختتام عمل میں آنے کے فوری بعد حکومت ’’پشکرالو‘‘ پر اپنی توجہ مرکوز کرے گی ۔ وزیر موصوف نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کر تے ہوئے مسٹر راما کرشنوڈو نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش عوام کی فلاح و بہبود پر اپنی اولین توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ مسٹر راما کرشنوڈو نے کہا کہ سابق حکومتوں میں ہر شعبہ کی ترقی کو نظر انداز کیا گیا ۔ لیکن اس کے باوجود حکومت اپنے کمزور مالی موقف کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود پر اپنی توجہ دیتے ہوئے موثر و مثبت اقدامات کررہی ہے ۔ مسٹر وائی سدھاکرشنوڈو نے واضح طور پر کہا کہ گذشتہ منعقدہ انتخابات میں صدر تلگودیشم پارٹی اور موجودہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے عوام سے جو وعدہ کئے اور دیئے ہوئے تیقنات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کرنے میں مصروف ہیں۔