آندھرا پردیش حکومت نے بھی 2 فبروری کو تعطیل کا اعلان کردیا

حیدرآباد 29 جنوری ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی انتخابات کے پیش نظر حکومت آندھرا پردیش نے بھی 2 فبروری کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ رائے دہی کی وجہ سے جی ایچ ایم سی حدود میں واقع اے پی حکومت کے دفاتر کو تعطیل رہے گی ۔ حکومت تلنگانہ پہلے ہی تعطیل کا اعلان کرچکی ہے ۔