آندھرا و تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیا نے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات میں آج درج کردہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دونوں ریاستوں کے کئی مقامات پر کہیں موسلادھار اور کہیں اوسط بارش ہوئی ۔ اس دوران دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں گذشتہ روز بارش کے باوجود آج موسم خشک رہا اور اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری زائد یعنی 31 ڈگری سیلسیس رہا ۔ محکمہ موسمیا کے مطابق حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا اور ایک یا دو مرتبہ بارش بھی ہوسکتی ہے ۔