وجئے واڑہ 3 جون ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش بی جے پی کے صدر کنا لکشمی نارائنا نے آج کہا کہ وہ 2019 میں بی جے پی کو ریاست میں کامیابی دلانے کے مقصد کے ساتھ جدوجہد کرینگے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کی جانب سے ریاست میں گھر گھر رابطہ کرنے کی مہم شروع کی جائیگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرپشن سے پاک اور موثر حکومت فراہم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو بی جے پی کے خلاف بے بنیاد الزامات پر دھرنا منظم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائیڈو نے ماضی میں بھی کانگریس کے خلاف تین مرتبہ دھرنے منظم کئے تھے ۔ بی جے پی ریاست میں تلگودیشم کو بے نقاب کریگی اور ریاستی حکومت کا عدم کارکردگی کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرے گی ۔