آندھرا میں قبائلی نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کیلئے ٹریننگ

راجا مہیندرا ورم ( اے پی ) 2 ستمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر این چنا راجپا نے آج مشرقی گوداوری ضلع میں 1,210 قبائلی نوجوانوں کیلئے ٹریننگ پروگرام کا آعاز إیا جو پولیس کانسٹیبل بننا چاہتے ہیں۔ مشرقی گوداوری پولیس کی جانب سے ایجنسی علاقہ کے 11 منڈلوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اس کی ٹریننگ دے گی ۔ چنا راجپا نے پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے قبائلی نوجوانوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں مدد ملے گی ۔ ضلع کلکٹر کارتیکیا مشرا نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ضلع میں سڑکوں کی بہتری کیلئے حکومت 700 کروڑ روپئے خرچ کر رہی ہے ۔