نئی دہلی 14 اپریل ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی نے آندھرا پردیش میں چار لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے وشاکھا پٹنم سے کے رمن کو اور بی بی دھنراجو کو اراکو پارلیمانی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے ۔ اس کے علاوہ کاکناڈا سے عام آدمی پارٹی نے سرینواس ڈنگیٹی کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ تروپتی حلقہ سے ناگیشور این کو امیدوار بنایا ہے ۔