حیدرآباد 28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش میں تعمیراتی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ کی امید کرتے ہوئے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج سمنٹ کمپنیوں سے کہا کہ وہ اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔ نائیڈو نے کہا کہ ریاست میں ہاوزنگ پراجیکٹس شروع ہونگے جن میں غریبوں کے مکانات کی تعمیر بھی شامل ہوگی ۔ اس کے علاوہ سالانہ 5,000 کیلو میٹر کی سڑکوں کی تعمیر عمل میں لائی جائیگی ۔ بندرگاہوں اورائرپورٹس کی توسیع ہوگی ۔ پولاورم ہمہ مقصدی پراجیکٹ کا کام ہوگا ۔