آندھرا میں دو ڈپٹی چیف منسٹر س صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کا وعدہ

پتھاپورم (مشرقی گوداوری) ۔ 3 مئی (آئی این این) صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تلگودیشم کو اقتدار کی صورت میں سیما آندھرا میں دو ڈپٹی چیف منسٹرس بنائے جائیں گے۔ یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر تلگودیشم نے اس بات کا وعدہ کیا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے پسماندہ اور کاپو طبقہ کو دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بی سی کمیشن کے خطوط پر کاپو کمیشن کے قیام کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کاپو طبقہ کی تباہ کن حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس طبقہ کی ترقی کیلئے ایک زبردست ترقیاتی منصوبہ کی ضرورت ہے۔ نائیڈو نے ضلع گوداوری میں روڈ شوز سے خطاب کیا۔ بتایا گیا ہیکہ ضلع گوداوری میں کاپو طبقہ کی خاصی تعداد ہے اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کاپو طبقہ کو ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ کا وعدہ کیا۔