حیدرآباد 8 ستمبر ( پی ٹی آئی )آندھرا پردیش میں گذشتہ چار ماہ میں گرمی کی لہر سے 723 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر این چنا راجپانے اسمبلی میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے زیادہ 238 افراد چتور ضلع میں فوت ہوئے ہیں جبکہ 134 افراد مشرقی گوداوری میں فوت ہوئے ۔ وجیا نگرم میں 115 افراد گرمی کی شدت کا شکار ہوئے ہیں۔