نئی دہلی ۔یکم اگست ( پی ٹی آئی) پارلیمنٹ نے آندھراپردیش میں باوقار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے قیام سے متعلق ایک بل کو آج ایک ایسے وقت منظوری دی ‘ جب اس ریاست میں حکمراں تلگودیشم کے ارکان اپنی ریاست کو خصوصی موقف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان میں احتجاج کررہے تھے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ‘ سائنس ایجوکیشن ریسرچ ( ترمیمی) بل 2016 کو راجیہ سبھا میں ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا ۔ یہ بل 21جولائی کو لوک سبھا میں منظور کی گئی تھی ۔ وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے کہاکہ آندھراپردیش میں این آئی ٹی کے قیام کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ۔