آندھرا میں آئی پی ایس تبادلے ڈی ٹی راؤ کمشنر وجئے واڑہ

حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے آج ریاست کے بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے۔ سینئر آئی پی ایس عہدیدار مسٹر دوارکا ترمل راؤ کو کمشنر پولیس وجئے واڑہ مقرر کیا گیا۔ جبکہ انسپکٹر جنرل انٹلی جنس مسٹر مہیش چندر لڈھا کو کمشنر وشاکھاپٹنم مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس وشاکھاپٹنم مسٹر ٹی یوگانند کا تبادلہ کرکے اُنھیں اڈیشنل کمشنر وجئے واڑہ مقرر کیا گیا ہے۔ جوائنٹ کمشنر پولیس وشاکھاپٹنم مسٹر ٹی روی کمار مورتی کو ڈی آئی جی ایلورو رینج مقرر کیا گیا ہے۔