مچھلی پٹنم۔/25نومبر، ( پی ٹی آئی) سنٹرل ویجلنس کمشنر ( سی وی سی )کے وی چودھری نے آندھرا بینک حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا ہیڈکوارٹر حیدرآباد سے مچھلی پٹنم منتقل کریں۔ انہوں نے بینک کے93 ویں یوم تاسیس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اس بینک کا مچھلی پٹنم میں قیام عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بھوگا راجو پٹابھی سیتا رامیا نے اس علاقہ کی ترقی کیلئے مچھلی پٹنم میں آندھرا بینک قائم کیا تھا بعد ازاں اس کا ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا لیکن اب اسے واپس مچھلی پٹنم لایا جانا چاہیئے۔