آندھرا اور تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمال مغربی خلیج بنگال اور متصل ساحلی علاقوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا مرکز قائم ہوگیا ہے ۔ دریں اثناء ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا ہے ۔ جس کے زیر اثر آئندہ 3 دنوں میں اضلاع سریکاکولم ، وجیانگرم ، وشاکھا پٹنم ، مغربی و مشرقی گوداوری ، کرشنا اور گنٹور ( ساحلی آندھرا پردیش ) ، اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، کھمم ، نلگنڈہ ، رنگاریڈی ، ورنگل ، کریم نگر اور میدک ( تلنگانہ ) میں زبردست بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات نے آج یہ اطلاع دی ۔ جب کہ رائلسیما کے بعض مقامات پر ہلکی بوندہ باندی کا امکان ہے ۔ حیدرآباد اور مضافات میں مطلع آبر آلود رہے گا ۔ شہر حیدرآباد میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔۔