آندھرا اور تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) وسطی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب ساحلی آندھرا اور تلنگانہ کے اضلاع کھمم، نلگنڈہ، محبوب نگر، میدک و رنگاریڈی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بھاری بارش کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی۔ ساحلی آندھرا تلنگانہ و رائلسیما کے دیگر علاقوں میں اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت بالترتیب 32 اور 24 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے ۔