آندھرا انکاونٹر ، وزیراعظم کی خاموشی پر تنقید

چینائی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے کی حلیف پارٹی پی ایم کے نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی آندھرا انکاونٹر پر اختیار کردہ خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ پولیس کارروائی میں 20 افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ ان میں کئی افراد کا ٹامل سے تعلق ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی سپریم کورٹ جج یا سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ صرف مرکز کی مداخلت سے ہی واقعات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔