حیدرآباد ۔ 10اپریل ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ آف انڈیا کے کولیجیم نے آندھراپردیش ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عہدے پر الہ آباد ہائیکورٹ میں جج کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے جسٹس وکرم ناتھ کو تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئے سال کے آغاز پر آندھراپردیش ہائیکورٹ کے افتتاح کے موقع پر پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عارضی طور پر جسٹس سی پروین کمار کا تقرر کیا گیا تھا اور اب جسٹس سی پروین کمار کے بجائے جسٹس وکرم ناتھ کو چیف جسٹس آندھراپردیش کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔ جسٹس وکرم ناتھ فی الوقت الہ آباد ہائیکورٹ میں بحیثیت سینئر جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ سال 2004ء ماہ ستمبر میں ہائیکورٹ الہ آباد میں جسٹس وکرم ناتھ کا بحیثیت اڈیشنل جج تقرر عمل میں لایا گیا تھا اور سال 2006ء میں انہیں مستقل جج کی حیثیت سے ترقی دی گئی جبکہ جسٹس وکرم ناتھ 23ستمبر 2024 تک خدمات انجام دیں گے ۔