آندھراپردیش کے چیف منسٹر کی دعوت افطار میں شرکت

حیدرآباد 8جون (یواین آئی ) آندھرا پردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے چتور ضلع کے مدن پلی میں منعقدہ دعوت افطار کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں ان کے فرزند و وزیرلوکیش کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستی وزرا نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مسلمانوں کے لئے اے پی حکومت کی جانب سے کئے جارہے فلاحی کاموں کی تفصیلات سے عوام کو واقف کروایا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان مقدس ماہ ہے ۔چندرا بابونائیڈو نے واضح کیا کہ ان کی حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے پابند عہد ہے ۔اقلیتوں کے لئے حکومت کی جانب سے مناسب اسکیمات شروع کی گئی ہیں۔اس موقع پر اہم شخصیتوں کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔