حیدرآباد، 30 دسمبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ وشاکھاپٹنم کے چناگدیلی کی بی آر ٹی ایس روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کی لاری نے کار کو ٹکر دے دیا۔ بتایاجاتا ہے کہ لاری کا ڈرائیور حالت نشہ کی حالت میں تھا اور وہ لاپرواہی سے تیز رفتار لاری چلارہا تھا۔ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کر رہاتھا ۔ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں کی شناخت تلنگانہ کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے ۔اطلاع ملتے ہی مقام حادثہ پر گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ہری نارائناوہاں پہنچے جنہوں نے تفصیلات حاصل کیں۔پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔