آندھراپردیش کے غریب عوام کو امکنہ کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

حکومت پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید پر برہمی ، وزیر بلدی نظم و نسق نارائینا
حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیاتی آندھراپردیش مسٹر نارائینا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کئے جانے والے ہر معاملہ میں آندھراپردیش کو ہی دیگر ریاستوں کے مقابلہ میں سبقت حاصل ہورہی ہے بلکہ ریاست کو ہی پہلا مقام مل رہا ہے ۔ نارائینا نے غریبوں کو فراہم کئے جانے والے امکنہ جات کی قرعہ اندازی کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی زیرقیادت حکومت غریبوں کو پختہ مکانات کی فراہمی کیلئے آج قرعہ اندازی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وینکٹیشورا پورم میں (6308) اور کونڈپوڈی میں جملہ (3.777) مکانات کیلئے ہاؤزنگ کارپوریشن عہدیداروں کی جانب سے آج قرعہ اندازی کی گئی ۔ وزیر نے بتایا کہ تلگودیشم حکومت نے سابق میں غریب افراد کو فراہم کردہ مکانات کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سابق میں غریب عوام کو فراہم کردہ مکانات دینے کے قابل نہیں تھے لیکن اب جبکہ مکانات کی تعمیر کے مصارف میں اضافہ کرکے انتہائی پختہ مکانات تعمیر کروائے جارہے ہیں تو اپوزیشن جماعتیں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر وزیر نے اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ سابق حکومتوں میں ترقیاتی پروگرامس و اقدامات صرف ’’ بلیک‘‘ تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں ۔ تاہم تلگودیشم حکومت معیاری تعمیری کاموں و موثر اقدامات کرنے پر اپنی اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ مسٹر نارائینا نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت تشہیر پر اپنی توجہ نہ دیتے ہوئے صرف عملی اقدامات پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔