آندھراپردیش کے عوام کی دیرینہ خواب کی تکمیل : چندرا بابو نائیڈو

پولاورم پراجکٹ کی تکمیل کا عزم ، پراجکٹ سے سرسبز و شادابی، چیف منسٹر کا میڈیا سے خطاب
حیدرآباد /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے پولاورم پراجکٹ کو پانچ کروڑ ریاستی عوام کے دیرینہ خواب سے تعبیر کیا ۔ اس دیرینہ خواب کی تکمیل کیلئے ہی تلگودیشم حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے اور آندھراپردیش کو اس پراجکٹ کی تکمیل کے ذریعہ مکمل طور پر سرسبز و شاداب بنانے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔ مسٹر چندرا بابو نے واصح طور پر کہا کہ خواہ کتنی مشکلات درپیش ہوں بہرصورت پولاورم پراجکٹ کو مکمل کرکے ہی سکون لیں گے ۔ وہ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کیلئے مرکزی حکومت نے اب تک صرف 6724 کروڑ روپئے ہی فراہم کی ہے ۔ جبکہ پراجکٹ پر مرکزی حکومت سے زیادہ رقومات ریاستی حکومت خرچ کر رہی ہے ۔ مختلف بیرونی ممالک سے عصری مشنری حاصل کی گئی ہے اور اگر رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں کام رک جانے کا خدشہ لاحق ہے ۔ لہذا ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی ریاستی حکومت نے بانڈز جاری کئے ۔ حکومت پر اعتماد کی وجہ سے ہی عوام کا بانڈز کے تعلق سے غیر معمولی ردعمل حاصل ہوا ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ اگر مرکزی حکومت رقومات کی اجرائی میں تعاون کرتی تو ریاستی حکومت کو بانڈز جاری کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی اور بالخصوص جاری تعمیری کاموں میں تاخیر اور سست روی بھی پیدا نہیں ہوتی تھی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ بہرصورت پورا کرتے رہیں گے اور تب تک چین کی سانس نہیں لیں گے ۔ انہوں نے بانڈز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امراوتی بانڈز کی شکل میں حکومت کو جملہ دو ہزار کروڑ روپئے حاصل ہوئے جو ریاستی حکومت پر عوام کے مکمل بھروہ و اعتماد کی زندہ مثال ہے ۔ چیف منسٹر نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ناگرجنا ساگر پراجکٹ کیلئے اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے سنگ بنیاد رکھا تھا اور بعد ازاں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے گیلری واک ‘‘کی تھیں ۔ اس طرح پولاورم پراجکٹ کیلئے انہوں نے نے سنگ بنیاد رکھا تھا اور گیلری واک بھی انہوں نے ہی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عزم حوصلہ اور جستجو رہنے پر کچھ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ مسٹر چندرا بابو نے پراجکٹ کی گیلری میں چلنا ایک تاریخی اہمیت کی حامل بات ہوتی ہے ۔ اس موقع پر پراجکٹ کی تعمیر میں حصہ لینے والے ہر ایک کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ پولاورم پراجکٹ کا جو اسپل وے ہے اتنا بڑا سپل وے دنیا میں کسی پراجکٹ کا نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں اتنا گہرا ڈیافرم کہیں بھی نہیں ہے ۔ علاوہ ازیں ملک کی تاریخ میں جلد مکمل ہونے والا پراجکٹ بھی پولاورم پراجکٹ ہی ہوگا ۔ نائیڈو نے توقع کا اظہار کیا کہ تمام ریکارڈز ، پولاورم پراجکٹ کو ہی حاصل ہوں گے ۔ چیف منسٹر نے بٹی سیما پپراجکٹ کا تذجرہ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ پٹی سیما پراجکٹ اگر مکمل ہونے پر بعض سیاسی قائدین نے سیاسی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن حکومت نے پٹی سیما پراجکٹ کو صرف دس ماہ میں مکمل کرکے یہ ثابت کردیا کہ حکومت ریکارڈ مدت میں ہر کام انجام دے سکتی ہے ۔ اس طرح سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کئے ہوئے قائدین اب مزید لب کشائی کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔