آندھراپردیش کی تقسیم سائنٹفک انداز میں نہیں کی گئی : اشوک گجپتی راجو

حیدرآباد 5جون (یواین آئی )مرکزی وزیر شہر ی ہوا بازی و تلگودیشم کے سینئر لیڈر اشوک گجپتی راجو نے الزام لگایا ہے کہ آندھراپردیش کی تقسیم سائنٹفک انداز میں نہیں کی گئی ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آندھراپردیش کی تقسیم کے مسئلہ کی حمایت کرنے پر کانگریس پر شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست آندھراپردیش کو خصوصی درجہ کے مساوی خصوصی پیکیج دیتے ہوئے ریاست کی حمایت کی ہے جس پر کانگریس چندرابابو فوبیا کا شکار ہوچکی ہے ۔انہوں نے کانگریس سے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے لئے بل منظور کرنے والے ہی ریاست کی ترقی کے بارے میں اچھی طرح واقف ہیں۔